لاہور: پاکستان ریلوے نے عید الطفر کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ کراچی سے لاہور 2 اور راولپنڈی کے لیے ایک اسپیشل ٹرین چلائی جا رہی ہے۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین آج کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے دوپہر ایک بجے روانہ ہو گی۔ جو اگلے روز 27 مارچ کو لاہور پہنچ جائے گی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین کل بروز جمعرات کراچی سے رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا، مزمل اسلم
حکام کے مطابق تیسرے عید اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے رات 9 بجے روانہ ہو گی۔ خصوصی عید ٹرین مسافروں کے غیر معمولی رش کو کم کرنے کے لیے چلائی جا رہی ہے۔
عید اسپیشل ٹرین ٹوٹل 16 کوچز پر مشتمل ہے۔ جن میں 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، 10 اکانومی کلاس کوچز، ایک پاور وین اور ایک بریک وین شامل ہیں۔ ٹرین میں ایک ہزار 62 مسافر سفر کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قومی امکان ہے۔ جبکہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ جو چاند نظر آنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔