آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ہم نیوز  |  Mar 26, 2025

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حارث اور حسن نواز  نے کیا، پانچ کے مجموعی اسکور پر حسن نواز بغیر کوئی رنز بنائے کیچ آئوٹ ہو گئے۔

پاکستان کا اسکور 23 پر پہنچ تو محمد حارث بھی 11 رنز بنا کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، اسکور میں صرف دو رنز کا اضافہ ہوا تو عمیر یوسف بھی سات رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے، اس طرح صرف پچیس رنز پر پاکستان کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

43 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ عثمان خان کی گری، انہوں نے 7 رنز بنائے اور سودھی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے پانچ میچز کی سیریز میں تین صفر سے واضح برتری حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم میں اہم  تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی کی جگہ محمد علی اور ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر، 15رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان خان، عمیر بن یوسف، جہانداد خان، سفیان مقیم اور محمد علی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

عرفان خان، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور ابرار احمد کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان آغا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More