گواشواروں کی تفصیل جمع نہ کروانے پر 24 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نااہل

اردو نیوز  |  Mar 26, 2025

الیکشن کمیشن نے مالی سال 2022 23 کے اثاثے اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان، سندھ اسمبلی کے سات اور بلوچستان اسمبلی کے سات سابق ممبران کو ناہل قرار دے دیا۔

بدھ کو الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق سابق ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی  تفصیلات جمع کرانے تک عام انتخابات،  ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مالی سال 2022 23 کے اثاثوں کی تفصیلات کے فارم بی  جمع نہ کرانے تک یہ ارکان نااہل رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے جن سابق ارکان کو نااہل قرار دیا ہے ان میں خرم دستگیر خان،  محسن نواز رانجھا اور محمد عادل کو نااہل قررانا محمد اسحاق خان،  کمال الدین اور عصمت اللہ، ثمینہ مطلوب،  نصیبہ ، شمیم آرا  پنور اور روبینہ عرفان شامل ہیں۔

اسی طرح صوبائی اسمبلی سندھ کے سابق رکن عدیل احمد، حزب اللہ بھگیو، ارسلان تاج حسین، عارف مصطفی جتوئی اور عمران علی شاہ، علی غلام اور طاہرہ کو بھی نااہل قرار دیا۔

بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن میر سکندر علی،  میر محمد اکبر اور سردار یار محمد رند، عبدالرشید عبدالواحد صدیقی، میر حمال اور بی بی شاہینہ کو بھی ناہل قرار دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More