پنجاب حکومت کی کارروائی، ٹرانسپورٹرز پر 23 لاکھ روپے سے زائد جرمانے

ہم نیوز  |  Mar 30, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 23 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کر دیئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرنگرانی اضافی کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران مسافروں کو 11 لاکھ روپے واپس دلائے گئے۔ جبکہ اضافی کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 23 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔

پنجاب حکومت کی جانب 1333 سے زائد گاڑیوں کے اوورچارجنگ ثابت ہونے پر چالان کیے گئے۔ اور اضافی کرائے وصول کرنے پر 264 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے ملازمین اور افسران کی عید چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ اور عید کے دنوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اسپیشل اسکواڈ بڑے بس اڈوں پر موجود رہے گا۔

لاہور سمیت چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ اور گوجرانوالہ میں اضافی کرائے وصول کرنے پر کارروائیاں کی گئیں۔ جبکہ گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جلد فعال ہو گا، آئی جی پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیوں پر ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران اور اسٹاف کو شاباش دی۔ جبکہ عوام سے اپیل کی کہ صرف مقررہ کرایہ ہی ادا کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ کرائے نامے گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر نمایاں آویزاں کیے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More