پاکستان کے دشمن یہاں پر نفرت اور تقسیم پھیلانا چاہتے ہیں، شرجیل میمن

ہم نیوز  |  Mar 31, 2025

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن یہاں پر نفرت اور تقسیم پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حال ہی میں جعفر ایکسپریس کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،دہشت گردی کے خلاف شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔بلوچستان میں سیاسی لوگوں کے ساتھ ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اپنے اختلافات بھلا کر ملک کیلئے مل کر کوشش کرنی ہے، ملکی چیلنجز کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہے اور تمام تلخیوں کو بھلا کر ہمیں متحد ہو نا پڑے گا۔ پاکستان کے دشمن یہاں پر نفرت اور تقسیم پھیلانا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عید پر عہد کریں کہ اختلافات بھلا کر بھائی چارے کو مضبوط کریں گے۔

حکومت ملک کو معاشی بحران سے باہر نکال لائی ہے، رانا ثناء اللہ

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ کینالز کے خلاف تھے اور رہیں گے،ہم کسی صورت کینالز نہیں بننے دیں گے،صدر مملکت نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ کینالز پر سپورٹ نہیں کر سکتا، وہ کینالز پر اپنی بات کلیئر کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر کسی بھی کینال کے خلاف مرتے دم تک رہیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم کینالز کے منصوبے میں مداخلت کریں اور اعلان کریں کہ کینالز منصوبے کو ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثات پر لوگ سیاست کی کوشش کرتے ہیں مجھے بڑا افسوس ہوتا ہے، جنہیں لوگوں نے مسترد کر دیا وہ اس طرح کی سیاست کرتے ہیں، آپ کو مشورہ دیتا ہوں لاشوں کی سیاست نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کیلئے پیغام ہے حکومتیں آنے جانے والی چیزیں ہیں،دوسرا پیغام ہے کہ ہم اصل مینڈیٹ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں،ہمارے لیے حکومتیں نہیں کچھ مسائل بہت اہم ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More