پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کا اسلام آباد میں آغازہو گیا۔ فورم میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء، و وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں، معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے۔
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومتی کوششوں سے معاشی استحکام ممکن ہوا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے قوانین کو آسان بنایا جا رہا ہے، مائننگ صوبائی شعبہ ہے، جس کے لیے صوبوں کے ساتھ مکمل مشاورت کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی، پیٹرولیم ڈویژن اور متعلقہ ادارے منرل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ فورم کا مقصد پاکستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔