مائرہ خان کی غنا علی کے ساتھ لڑائی کیوں ہوئی؟ اداکارہ نے بتا دیا

سچ ٹی وی  |  Apr 08, 2025

اداکارہ اور ماڈل مائرہ خان نے غنا علی کے ساتھ ہونے والے اپنے ایک جھگڑے کی حیران کن روداد سنائی ہے۔

پلاسٹک سرجری کرانے پر تنقید کا سامنا کرنے والی مائرہ خان نے بتایا کہ ایک بین الاقوامی پراجیکٹ کے دوران جاپان میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔

مائرہ خان نے بتایا کہ جاپان کے ایک علاقے میں شوٹنگ جاری تھی جہاں میرے ساتھ ساتھی اداکارہ غنا علی بھی تھیں۔

اداکارہ مائرہ خان نے بتایا کہ اُس پہاڑی علاقے میں وائی فائی نہیں تھا۔ جس کے لیے ہم دونوں ایک ہی ڈیوائس استعمال کر رہے تھے۔

ماڈل مائرہ خان کے بقول اس پر جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ میری اور غنا علی کی ہاتھا پائی بھی ہوئی اور پھر ہم دونوں ہی رونے لگے تھے۔

مائرہ خان نے بتایا کہ اس موقع پر والدہ نے ہم دونوں کے درمیان صلح کروائی اور حل یہ نکالا کہ وائی فائی ڈیوائس کا استعمال رات میں کوئی ایک شخص ہی کیا کرے گا۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ان کی والدہ کی اس بات نے مجھے اور غنا علی کو دوبارہ دوست بنا دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More