’اوورسیز پاکستانیز کنونشن‘ کا افتتاحی سیشن کل، وزیراعظم شرکت کریں گے

اردو نیوز  |  Apr 13, 2025

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ  نے کہا پے کہ ’اوور سیز پاکستانیز کنونشن‘ کے انعقاد کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔

اتوار کو اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس کنونشن کا انعقاد خوش آئند ہے اور یہ اوورسیز پاکستانیوں کو سراہنے کا موقع ہے۔

’اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے اور یہ ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجتے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں گذشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی معیشت بہتر ہوئی ہے۔

قبل ازیں وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آغاز اج سے اسلام آباد میں ہورہا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ کنونشن میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کے استقبال کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیز کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔

 لوک ورثہ میں اووسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں آج کلچرل فوڈ میلہ اور لوک میوزک کا اہتمام کیا جائے گا۔

کنونشن کا افتتاحی سیشن 14 اپریل کو ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ شرکت کریں گے۔

کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا کی میٹنگز ہوں گی،  او پی ایف ،سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز ہوں گی۔

اوورسیز کنونشن میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، کابینہ ارکان اور اراکین پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More