لگتا ہے یہ ہانیہ سے جلتی ہیں۔۔ نعیمہ بٹ کا ہانیہ عامر کو پہچاننے سے انکار ! لوگوں نے بھی کلاس لے ڈالی

ہماری ویب  |  Apr 17, 2025

"مجھے ہانیہ عامر کے بارے میں علم نہیں، حالانکہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے لیکن کسی کے ساتھ وقت گزار لینے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ انہیں جانتے بھی ہوں"

ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم" سے شہرت حاصل کرنے والی باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ ایک نئی تنازعے کا شکار ہو گئی ہیں۔ حالیہ دنوں وہ اے آر وائی نیوز کے مقبول شو "ہر لمحہ پرجوش" کی مہمان بنیں، جہاں ایک طنزیہ لمحے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔

شو کے ایک سیگمنٹ میں نعیمہ بٹ کو مشہور شخصیات کی خاکے (Caricatures) دکھائے گئے تاکہ وہ پہچان سکیں۔ جب ان کے سامنے ہانیہ عامر کی تصویر آئی تو نہ صرف وہ پہچاننے میں ناکام رہیں، بلکہ ان کے اندازِ گفتگو نے سب کو چونکا دیا۔ اگرچہ شو کے ایک پینلسٹ نے فوراً پہچان لیا کہ یہ خاکہ ہانیہ عامر کا ہے، نعیمہ نے حیرت سے جواب دیا کہ وہ انہیں نہیں جانتیں – اور ساتھ ہی جملہ داغ دیا جسے مداحوں نے "روکھا" اور "غرور بھرا" قرار دیا۔

یہ سادہ سی بات ایک بھاری تنازعے میں تبدیل ہو گئی، کیونکہ سوشل میڈیا صارفین نے نعیمہ بٹ پر الزام لگایا کہ وہ ہانیہ عامر کے بارے میں جان بوجھ کر طنزیہ رویہ اختیار کر رہی تھیں۔ کئی افراد نے اسے غیر پیشہ ورانہ اور حسد پر مبنی رویہ کہا، جبکہ کچھ نے نعیمہ کے دفاع میں کہا کہ ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور حالیہ شو میں بھی نعیمہ بٹ نے کبھی میں کبھی تم کے اداکاروں کے متعلق کچھ سخت جملے کہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More