انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر لاکھوں ویوز حاصل کرنے والی گمراہ کن ویڈیوز کی حقیقت کیا ہے

بی بی سی اردو  |  May 08, 2025

پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر سات مئی کو ہونے والے انڈین حملوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کی ایک نئی لہر کو جنم دیا ہے۔

اس حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط معلومات پر مبنی ایسی وائرل ویڈیوز موجود ہیں جن کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

بی بی سی ویریفائی نے ایسی ہی بعض ڈرامائی ویڈیوز کی تحقیق کی جن میں انڈین فوجی اڈے پر حملے اور پاکستان میں انڈین جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایسی ہی ایک چار لاکھ سے زیادہ بار دیکھی جانے والی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پاکستان کے جوابی حملے سے ہونے والے دھماکے کی فوٹیج ہے۔ درحقیقت سال 2020 کا یہ ویڈیو کلپ لبنان کے شہر بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی ویڈیو تھی۔

بی بی سی ویریفائی سے بات کرتے ہوئے تحقیقاتی ویب سائٹ بیلنگ کیٹ (Bellingcat) کے بانی ایلیٹ ہیگنز نے بتایا کہ جب کسی صورتحال میں تناؤ بڑھ جاتا ہے یا کوئی ڈرامائی واقعہ درپیش آتا ہے تو غلط معلومات کے پھیلنے کا امکان کئی گنا بڑھ جاتا ہے جو بداعتمادی اور عداوت کو ہوا دے سکتا ہے۔

ایلیٹ ہیگنز نے مزید کہا کہ ’صرف تنازعات ہی نہیں بلکہ کسی بھی اہم واقعے کے دوران پرانی ویڈیوز کو دوبارہ استعمال کیا جانا ایک معمول کی بات ہے۔ الگورتھمز سی یا حقیقت کو نہیں بلکہ ایسے مواد کو زیادہ پھیلاؤ دیتے ہیں جو دلچسپ ہو اور تنازعات یا آفات کی ویڈیوز اصارفین کے لیے اکثر پرکشش ہوتی ہیں، چاہے ان کے پیچھے حقیقت کچھ باور ہی کیوں ہو۔‘

ایکس پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو، میں دعویٰ کیا گیا کہ انڈیا کے حملوں سے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے دھماکوں کی فوٹیج ہے۔ اس کلپ کو صرف چند گھنٹوں میں 30 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

پاکستان انڈیا کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو کیوں نہیں روک پایا؟انڈیا کے فضائی حملوں کا پاکستان کیسے جواب دے گا اور کیا جوابی کارروائی اب ناگزیر ہو چکی؟فوج جعلی خبر پھیلانے والے کو دہشتگرد کیوں سمجھتی ہے؟

گوگل پر اس ویڈیو کے سکرین شارٹس کو جانچا گیا تو پتا چلا کہ یہ دراصل 13 اکتوبر 2023 کی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کی ایک ویڈیو تھی۔

اگرچہ زیادہ تر جانچے جانی والی غلط معلومات پر مبنی ویڈیوز میں انڈین حملوں کے فوری بعد کے نتائج کو ظاہر کرنے کا دعوی کیا گیا تاہم بی بی سی ویریفائی کی طرف سے کچھ ایسے ویڈیو کلپس کا تجزیہ کیا گیا جن میں کچھ کلپس پاکستانی ردعمل کو حقیقت سے کہیں زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے تھے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو جسے سوشل پلیٹ فارم ایکس ہر چھ لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے ، دعویٰ کیا کہ 'پاکستانی فوج نے انڈین بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

اندھیرے میں فلمایا گیا یہ کلپ دراصل گزشتہ ماہ یوٹیوب پر گردش کرنے والی ایک غیر متعلقہ ویڈیو کا ہے۔

ایسی ہی بعض پوسٹس میں شیئر کی جانے والی تصاویر میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصاویر پاکستان کی فضائیہ کی طرف سے چھ مئی 2025 کے ابتدائی اوقات میں انڈین فارورڈ ایئر بیسز' کو نشانہ بنانے کے آپریشن کی ہیں۔

درحقیقت یہ تصاویر ویڈیو گیم بیٹلڈ گیم تھری کی سکرین شارٹس کی تھیں۔

پاکستانی فوج کے مطابق انھوں نے بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق انڈیا کے پانچ جیٹ طیارے تباہ کر دیے۔ اس اعلان کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے غیر متعلقہ کلپس شیئر کیے جن میں انڈین لڑاکا طیاروں کا ملبہ دکھاینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ان میں سے کچھ ویڈیوز کو لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔

تاہم وائرل ہونے والی یہ دو تصاویر دراصل انڈیا کی فضائیہ کے ماضی کے طیارے حادثات کی تھیں جن میں سے ایک واقعہ 2024 میں راجستھان میں پیش آیا تھا اور دوسرا 2021 میں انڈین ریاست پنجاب کا ہے۔

ان دونوں حادثات کی اس وقت وسیع پیمانے پر خبریں رپورٹ کی گئی تھیں۔

یارک یونیورسٹی کے پروفیسر اندرجیت رائے کہتے ہیں کہ یہ تصاویر اس مقصد سے پھیلائی جا رہی ہیں کہ پاکستان میں فوج کے لیے عوامی حمایت حاصل کی جا سکے۔'

پاکستانی فوج کی طرف سے منسوب کیا جانے والا ویڈیو کلپ بعد میں نیوز ایجنسیوں نے واپس لے لیا کیونکہ وہ کلپ کسی غیر متعلقہ واقعے سے متعلق تھیں۔ ان کے مطابق 'سرحد کے دونوں جانب قوم پرست عناصر موجود ہیں، اور ان کے پاس ایک بہت بڑا پلیٹ 'ایکس' کی صورت میں موجود ہے جہاں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح جھوٹی سچی خبروں کو بڑھا چڑھا کر یا مسخ کر کے اس انداز میں پیش کیا جاتا ہے تاکہ دوسری طرف کے لیے نفرت، دشمنی اور عداوت پیدا ہو۔'

کشمیر کا تنازع طویل عرصے سے آن لائن غلط معلومات کا مرکز رہا ہے۔ گزشتہ ماہ انڈیا کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد،مصنوعی ذہانت سے تیار کی جانے والی تصاویر گردش کرنے لگیں جن کا مقصد بعض اوقات حملے کے مناظر کو ڈرامائی انداز میں پیش کرنا تھا۔

خبر رساں ادارے فرانس 24 سے وابستہ صحافی ویدیکا باہل کہتے ہیں کہ پہلگام حملوں کے بعد تنازعے کے گرد دونوں جانب سے غلط معلومات کے پھیلاؤ میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

ان کے مطابق 'ان میں سے زیادہ تر غلط معلومات کی ابتدا ایکس سے ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ معلومات واٹس ایپ تک پہنچ جاتی ہیں، جو کہ جنوبی ایشیائی کمیونٹیز میں پیغام رسانی کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ذریعہ ہے۔

انڈیا کے فضائی حملوں کا پاکستان کیسے جواب دے گا اور کیا جوابی کارروائی اب ناگزیر ہو چکی؟پاکستان انڈیا کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو کیوں نہیں روک پایا؟بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بننے والی فیک نیوز کی شناخت کیسے کی جائے؟وسعت اللہ خان کی تحریر: ’ریاست کو فیک نیوز سے زیادہ سوال سے ڈر لگتا ہے‘’میزائل گرنے کے بعد ایسا محسوس ہوا جیسے آسمان سُرخ ہو گیا‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More