9 مئی واقعات ، لاہور میں سرکاری املاک کو 10 کروڑ ، 68 لاکھ کا نقصان پہنچا ، عدالت میں رپورٹ پیش

سچ ٹی وی  |  May 29, 2025

لاہور میں 9 مئی کے پر تشدد واقعات میں سرکاری املاک کو ہونے والے نقصان کی رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق کیمروں اور سرکاری گاڑیوں کی مد میں 10 کڑور 68 لاکھ 7 ہزار 900 روپے کا نقصان ہوا ،لاہور میں پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ ہوئیں، مجموعی طور پر8 کڑور 22 لاکھ 7 ہزار 500 روپے کا نقصان ہوا۔

عدالت نے 9 مئی فسادات میں ملوث مزید ملزمان کو سزائیں سنا دیں. جناح ہاؤس کے قریب رینجرز کے ڈالے سمیت 12 گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی ، ٹریفک سگنلز اور آلات کو 53 لاکھ 5 ہزار جبکہ سیف سٹی کے کیمروں کو ایک کڑور 41 لاکھ 37 ہزار500 روپے کا نقصان ہوا،

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرجا چوک کینٹ میں 25 لاکھ 62 ہزار 300 روپے اور شیر پاؤ پل کے قریب 5 لاکھ 18 ہزار مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچایا گیا ، لاہور، قرطبہ چوک ، جیل روڈ ، شالیمار چوک پر بھی 5 لاکھ 18 روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More