سچ ٹی وی | May 30, 2025
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، خطے کے امن کے لیے مسلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہدائے "بنیان مرصوص" کو خراج عقیدت اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق کی کامیابی قومی عزم اور یکجہتی کا ثبوت ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مطابق بھارت کی جارحیت پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے،مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی بھارتی ریاست کر رہی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مستقبل کی جنگ کے تقاضے جدید سوچ اور جدت کے طلبگار ہیں۔ آرمی چیف کی نوجوان افسران کو جذبے، تحقیق اور عزم سے قیادت کی تیاری کی ہدایت کی اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More