سچ ٹی وی | May 31, 2025
کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غڑگئی میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد دونوں بھائی ہیں جن کی شناخت عبدالسلام اورعبدالنافع کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کردیے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More