وہ اینڈروئیڈ فونز جن پر واٹس ایپ کام نہیں کر گا

سچ ٹی وی  |  May 31, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ یکم جون 2025 سے کچھ آئی فونز اور اینڈروئیڈ فونز پر کام کرنا چھوڑ دے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ مئی 2025 سے اس کی ایپلیکیشن کچھ پرانے آئی فونز اور اینڈروئیڈ فونز پر کام نہیں کرے گی لیکن اس نے صارفین کی آسانی کیلیے ڈیڈ لائن بڑھا کر یکم 2025 کی تھی۔

اس سے پہلے کہ ہم پرانے فونز کی فہرست پر نظر ڈالیں، پہلے یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آخر واٹس ایپ کو یہ فیصلہ کیوں کرنا پڑا؟

دراصل یہ میٹا کی باقاعدہ سائیکل اپ ڈیٹ کا حصہ ہے اور واٹس ایپ صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلیے یہ اقدام اٹھا رہا ہے۔

یکم جون 2025 سے آئی او ایس 15 یا اس سے پہلے کے ورژن پر چلنے والے آئی فونز کیلیے واٹس ایپ کی ایپلیکیشن دستیاب نہیں ہوگی۔

اسی طرح اینڈروئیڈ 5.0 یا اس سے پہلے کے ورژن پر چلنے والے فونز بھی متاثر ہوں گے۔

متاثر ہونے والے موبائل فونز کی فہرست ملاحظہ کیجیے:

1. iPhone 5s

2. iPhone 6

3. iPhone 6 Plus

4. (1st gen)،Samsung Galaxy S4

5. Samsung Galaxy Note 3

6. Sony Zperia Z

7. Huawei Ascend P6

8. Moto،G (1st Gen)

9. Motorola Razr HD

10. Moto E 2014

اگر آپ کے موبائل فون کا نام بھی فہرست میں موجود ہے تو سب سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ وہ اپ ٹو ڈیٹ ہے یا نہیں۔

اگر فون اب بھی سافٹ ویئر اپڈیٹ کا آپشن دے رہا ہے جو آئی فونز کو آئی او ایس 15.1 یا اس کے بعد چلانے اور اینڈروئیڈ 5.1 یا اس کے بعد چلانے پر چلیں گے تو واٹس ایپ آپ کے فون پر آسانی سے چلے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More