"عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور تلاش کرنا واقعی بچوں کا کھیل نہیں!" پاکستان میں تعینات جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے مویشی منڈی کے ایک دل چسپ دورے کے دوران یہ بات سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ساتھ شیئر کی، جس میں وہ قربانی کے لیے جانور کی تلاش کرتے دکھائی دیے۔
"میں نے یہ جانور اپنے اُن سکیورٹی گارڈز کے لیے خریدا جو اس موقع پر اپنے خاندانوں سے دور ہیں، تاکہ وہ بھی اس تہوار کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں،" الفریڈ گراناس نے بتایا۔ ان کی یہ انسانی ہمدردی اور مقامی روایت سے جُڑنے کی خواہش نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ پاکستانی عوام کے ساتھ اُن کی قربت کو بھی ظاہر کرتی
ویڈیو میں سفیر کو مویشیوں کے درمیان گھومتے، جانوروں کا جائزہ لیتے اور مقامی بیوپاریوں سے بھاؤ تاؤ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جیسے کوئی مقامی شہری عید کی تیاریوں میں مصروف ہو۔ آخر میں وہ مسکرا کر تمام پاکستانیوں کے نام محبت بھرا پیغام دیتے ہیں:
"آپ سب کو خوشیوں بھری، بابرکت، اور گوشت سے بھرپور عید مبارک ہو!"
یہ اندازِ سفارت کاری عام ڈپلومیسی سے ہٹ کر دلوں کو جوڑنے کا طریقہ ہے۔ الفریڈ گراناس نے نہ صرف عید کا تہوار سمجھا، بلکہ اس میں شامل ہو کر پاکستانی ثقافت سے اپنی وابستگی بھی ثابت کر دی۔