کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

سچ ٹی وی  |  Jun 12, 2025

کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر 44 منٹ پرآئے جس کی شدت 2.6 اورگہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں تھا۔زلزلے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More