اسرائیلی حملے علاقائی و عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ، مشکل کی گھڑی میں ایران کیساتھ ہیں ، اسحٰق ڈار

سچ ٹی وی  |  Jun 13, 2025

پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں ،عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر جارحیت رکوائیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل51 کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

دریں اثنا وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ قابلِ نفرت اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دینے والا ہے، اور اس نے انسانیت کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے جارحیت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More