سندھ کا بجٹ 26-2025 پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

سچ ٹی وی  |  Jun 13, 2025

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 2025-26 کے لیے 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا، سرکاری ملازمین کے لیے بجٹ میں 10 تا 12 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے، 5 فیصد محصولات ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ و وزیرخزانہ سید مراد علی شاہ اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جامع بجٹ ہے جو سندھ کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کرے گا، انہوں نے کہا کہ سماجی بہتری، بنیادی ڈھانچے کی جدت اور اقتصادی خودمختاری کے لیے پرعزم ہیں۔

سرکاری ملازمین کیلئے ایڈہاک ریلیف الاؤنسوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جارہا ہے، گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کےلیے 12 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملےگا، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ معذور ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کیا جارہا ہے اور واجب الادا پنشن کی مکمل ادائیگی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More