مذہبی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام آج یوم یکجہتی ایران و فلسطین منایا جائے گا

سچ ٹی وی  |  Jun 20, 2025

ایران اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پر ملک بھر میں آج مذہبی اور سماجی تنظیموں کی اپیل پر یوم یکجہتی ایران و فلسطین منا یا جائے گا۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے عوام سے ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

کہتے ہیں اہل حق دنیا تک پیغام پہنچائیں کہ ظلم کی رات ختم اورصبح نور عدل طلوع ہونے والی ہے، اسلام کا پرچم ہر سو لہرائے گا، ،حق بالادست ہوگا، باطل ناکام ہو گا،

علامہ سید افتخار حسین نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست نے عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے ایران پر وار کیا ، شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران کی عسکری قیادت کو نشانہ بنا کر سمجھا کہ ایران کو شکست سے دوچار کرے گا لیکن ایرانی ہمیشہ دُشمن کا مقابلے کرتے آئے ہیں اور آیت اللہ العظمیٰ سیدعلی خامنہ ای کی قیادت اور رہبری میں ظلم کا جواب دے رہے ہیں۔

اسرائیل کو پہلی دفعہ ایسا سبق سکھایا ہے کہ اُسے یاد رہے گا کہ کسی کے ساتھ اس کا پالا پڑا ہے۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی نے مزید کہا کہ اس وقت ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عالمی دہشت اسرائیل ، اس کے ساتھی نریندر مودی اور ان کے سرپرست کی جتنی بھی سازشیں اور گٹھ جوڑ ہے اس سے لوگوں کو آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More