راولپنڈی میں ٹک ٹاک پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملزم گرفتار

سچ ٹی وی  |  Jun 20, 2025

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 ملزم شوکت رحمان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈہ اور نفرت انگیز مواد کی تشہیر میں ملوث تھا۔  ملزم کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت آمیز ویڈیوز پوسٹ کی گئیں اور عوام میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

 این سی سی آئی اے راولپنڈی نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More