امریکی شہر نیو یارک میں مئیر کے انتخابات سے قبل زہران ممدانی نے ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے امیدوار منتخب ہو کر پہلے مسلمان امیدوار ہونے اعزاز حاصل کرلیا۔
زہران نے نیو یارک میئر کے لیے ہونے والا ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخابات میں اپنے مخالف اینڈریو کومو کو 43 فیصد سے زائد ووٹ لیکر شکست دی ،
36 فیصد ووٹ لینے والے اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرتے ہوئے زہران ممدانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کامیابی کے بعد زہران ممدانی نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اب ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نیویارک کے مئیر کا انتخاب لڑیں گے۔
دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے زہران ممدانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاسی، معاشی اور میڈیا اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔
سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ آپ میئر کا الیکشن بھی جیتیں گے۔