ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے نہ صرف اپنے ایٹمی مراکز کی دوبارہ تعمیر کی قرار داد منظور کی گئی بلکہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں بدھ کو ہونے والے اجلاس میں اراکین نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کےحوالے سے جاری قرارداد کےحق میں 221 ووٹ ڈالے۔اس معاملے پر مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔واضح رہے کہ اس اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ میں متاثر ہونے والے ایٹمی مراکز کو دوبارہ فعال کرنے کے حوالے سے بھی قرار داد منظور کی گئی ہے۔
سربراہ ایرانی ایٹمی ایجنسی محمد اسلامی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مرا کز پر حملوں کی پیش بندی کر رکھی تھی اب دوبارہ ایٹمی مراکز میں پیداوار اور سروسز کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔