یوٹیوب کا لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے بڑی تبدیلی کرنیکا اعلان

سچ ٹی وی  |  Jun 26, 2025

یوٹیوب کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں لائیو اسٹریم کرنے کے لیے کم از کم عمر کی حد کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوٹیوب ہیلپ سپورٹ پیج کے مطابق 22 جولائی سے یوٹیوب پر 16 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ہی لائیو اسٹریم کرسکیں گے۔ اسی طرح یوٹیوب کی جانب سے اب تک 13 سال سے کم عمر بچوں کو کسی بالغ فرد کے ساتھ ہی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دی جاتی تھی، اب اس حد کو بھی 13 سے 15 سال تک کیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے خبردار کیا کہ اگر کوئی صارف 16 سال کا نہ ہوا اور اس نے کسی بالغ فرد کے بغیر تنہا لائیو اسٹریمنگ کی تو اس پر مختلف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ پہلے تو لائیو چیٹ کو ڈس ایبل کر دیا جائے گا جبکہ دیگر متعدد فیچرز تک رسائی بھی عارضی طور پر معطل ہو جائے گی۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ بتدریج اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی لائیو اسٹریمز کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور جس اکاؤنٹ پر پابندیوں کا اطلاق ہوگا، اسے کسی مختلف چینل میں بھی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اگر پھر بھی لائیو اسٹریمنگ کی کوشش کی گئی تو اکاؤنٹ کو ہی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

یوٹیوب کے مطابق 16 سال سے کم عمر کریٹیرز اسی وقت لائیو اسٹریم کرسکیں گے جب کسی بالغ فرد کو ان کے چینل پر ایڈیٹر، منیجر یا مالک کے طر پر رسائی دی جائے گی اور وہ ان کے ساتھ لائیو اسٹریم میں بھی نظر آئیں گے۔

کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ اچانک یہ تبدیلیاں کیوں کی گئی ہیں مگر یہ 16 سال سے کم عمر کریٹیرز کے لیے دھچکا ثابت ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More