سعودی فٹ بال کلب کی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدے میں توسیع ، یومیہ تنخواہ کتنے کروڑ لیں گے؟

سچ ٹی وی  |  Jun 27, 2025

دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر سے مزید 2 سال کا معاہدہ کرلیا۔

اس نئے معاہدے کے بعد اب پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سال 2027 تک سعودی عرب کے النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت رونالڈو کو سالانہ 188 ملین یورو یعنی تقریباً 61 ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے ملیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ رونالڈو کی ایک دن کی تنخواہ 16 کروڑ 84 لاکھ روپے ہوگی۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے 2022 میں برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر ریاض کے النصر کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔

وہ النصر کلب کی جانب سے اب تک 105 میچوں میں ریکارڈ 93 گول کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More