فیلڈ مارشل کی نوجوان افسران کو دیانتداری اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ معیارات اپنانے کی ہدایت

ہماری ویب  |  Jun 27, 2025

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کےزیر تربیت افسران سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں اور قوم کی خدمت کو نصب العین بنائیں۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکا سے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز ، علاقائی امن و استحکام میں افواج کے کردار پر گفتگو کی جبکہ آرمی چیف نے ریاستی نظم ونسق کے ڈھانچے میں باصلاحیت سول بیوروکریسی کے ناگزیر کردار کو بھی اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کامن ٹریننگ پروگرام کے شرکانے سینئر عسکری قیادت سے براہ راست ملاقات اور فوج کے اسٹریٹیجک وژن، آپریشنل تیاری کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات سوال جواب کے بامقصد سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More