امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ میں نے ایرانی سپریم لیڈرکوبچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا میں جانتا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کہاں پناہ لیے ہوئے تھے، اسرائیل یا امریکی فوج کو خامنہ ای کو مارنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ میں نے ایرانی سپریم لیڈر کو بچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نےجنگ میں اپنی فتح کا دعویٰ اتنی بے وقوفی سےکیوں کیا، آیت اللہ خامنہ ای ایسا کیوں کہہ سکتے ہیں کہ وہ اسرائیل سے جنگ جیت گئے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے، ایماندار شخص کے لیے جھوٹ بولنا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو عالمی نظام میں واپس آنا ہوگا ورنہ ان کے لیے حالات مزید خراب ہوں گے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں پابندیاں ہٹانے اور دیگر چیزوں پر کام کررہا تھا، میرے اقدامات سے ایران کو مستحکم بحالی کا بہتر موقع مل سکتا تھا تاہم غصے، نفرت اوربیزاری بھرے بیان نے میرا یہ کام فوراً روک دیا۔