جنوبی کوریا کی 31 سالہ معروف اداکارہ انتقال کرگئیں۔ کورین میڈیا کے مطابق اداکارہ کانگ سیوہا کے انتقال کی تصدیق قریبی عزیز نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی جس میں اداکارہ کی زندگی کے آخری لمحات اور ان کے قربانیوں کا ذکر کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایک لمبے عرصے سے معدے کے کینسر میں مبتلا تھیں اور یہ بیماری ان کی موت کا سبب بنی۔
اداکارہ کانگ سیوہا کی آخری رسومات 16 جولائی کو ادا کی جائیں گی اور انہیں ہامان گیئونگنام صوبے میں ان کے خاندانی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
اداکارہ کے انتقال پر مداحوں اور شوبز انڈسٹری نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے فنکاری کا آغاز 2012 میں میوزک ویڈیو ' گیٹنگ فاردر اوے (Getting Father away) ' سے کیا۔
انہوں نے 'ہارٹ (Heart)'، ' فرسٹ لو اگین (First Love Again)' سمیت دیگر مشہور کورین ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہردکھائے۔
ان کی آخری فلم ' مینگنائن (Mangnaein)' تھی جو ان کی وفات سے قبل شوٹ کی گئی تھی، ریلیز کے بعد اداکارہ اس فلم میں نظر آئیں گی۔