پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح

ہماری ویب  |  Aug 05, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 42 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کر لی۔

کاروباری دن کا آغاز 377 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا جس کے بعد انڈیکس ابتدائی طور پر 1,42,430 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد اور خریداری کے رجحان کے باعث انڈیکس میں مزید بہتری دیکھنے میں آئی اور مجموعی طور پر 917 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ تیزی مسلسل دوسرے روز دیکھنے میں آئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا اور انڈیکس نے 1,42,174 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو عبور کیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں جاری تیزی کی وجہ سیاسی اور معاشی محاذ پر بہتری کی توقعات، بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات اور بہتر مالیاتی نتائج ہیں۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More