سونےکی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ، کتنا مہنگا ہوگیا ؟

ہماری ویب  |  Aug 08, 2025

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ تین روز سے سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پڑ رہا ہے اور سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز جمعہ کو بھی جاری رہا۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ تیل اور دیگر اجناس کے مقابلے میں سونے میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی ہے۔

جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 3400 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا مزید 500 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہوگیا جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 428 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے مسلسل سونے کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3ہزار 353 ڈالر تھی جو بڑھتے ہوئے جمعہ کو3ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، تین روز میں سونے کی فی اونس قیمت میں47 ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے اسی طرح سونے کی فی اونس قیمت 3 لاکھ 58 ہزار روپے تھی جو جمعہ کو بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں4ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں1300 روپے جمعرات کو 2900 روپے اور جمعہ کو سونا 500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More