میں ان کا مقروض ہوں۔۔ ڈاکٹر عمر عادل لڑتے لڑتے تھک گئے ! ریشم کو دوستی کا پیغام دیتے ہوئے ماضی کی سچائی اگل دی

ہماری ویب  |  Aug 05, 2025

"ریشم! آئیے ایک دوسرے کو معاف کرتے ہیں اور ایک نئی دوستی کا آغاز کرتے ہیں۔ آیئے ایک نئی شروعات کریں اور ان لوگوں کو حسد میں ڈالیں جو ہماری مضبوطی کو برداشت نہیں کر پاتے۔ زندگی ویسے ہی بہت مشکل ہے. ان چھوٹے چھوٹے جھگڑوں کو ختم کرتے ہیں۔ اور ہاں، میں ریشم کا مقروض ہوں۔ جب میں زندگی کے مشکل دور سے گزر رہا تھا، تو وہ میری سب سے بڑی اخلاقی سپورٹ تھی۔ میں پھر سے ریشم سے درخواست کرتا ہوں کہ نئی زندگی شروع کرتے ہیں، ویسے ہی جیسے ہم کبھی بھائی بہن ہوا کرتے تھے۔ میں ہم دونوں کے لیے دعا کرتا ہوں، اور امید ہے کہ جس طرح اللہ نے میرے دل میں اس کے لیے رحم ڈالا ہے، وہ آپ کے دل میں بھی میرے لئے نرم گوشہ پیدا کرے گا"

ڈاکٹر عمر عادل، جو پاکستان کے معروف آرتھوپیڈک سرجن اور شو بز تجزیہ نگار ہیں، نے آخرکار فلم اسٹار ریشم سے اپنے تمام اختلافات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے حالیہ وی لاگ میں انہوں نے ریشم سے کھلے دل سے معافی مانگی اور ان تمام تلخیوں کو بھلا کر ایک نئی شروعات کی خواہش کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر عمر عادل کا یہ بیان ان دنوں سامنے آیا جب چند ہفتے پہلے انہوں نے ریشم سے متعلق اپنے پروگرام *لاؤڈ اسپیکر* میں کچھ سخت باتیں کی تھیں، جس پر ریشم نے بھی احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں جواب دیتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔ اس کشیدگی کے بعد شوبز کے حلقے اور دونوں کے مشترکہ دوستوں نے دونوں کو صلح کا مشورہ دیا۔

وی لاگ میں ڈاکٹر صاحب نے نہ صرف اپنی پچھلی باتوں پر افسوس ظاہر کیا بلکہ ریشم کو اپنے مشکل وقت میں دی گئی سپورٹ کا بھی کھلے دل سے اعتراف کیا۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار نہایت نرم اور عاجزانہ لہجے میں کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ اختلافات ختم ہونے چاہییں اور سچائی اور دوستی کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر عمر عادل کا یہ قدم نہ صرف ایک ذاتی تعلق کو بہتر بنانے کی کوشش ہے بلکہ شوبز انڈسٹری میں تناؤ اور اختلافات کو سلجھانے کی ایک مثال بھی بن سکتا ہے۔ ان کے الفاظ نے ایک نیا در کھول دیا ہے جہاں تلخیوں کی جگہ معافی، اور نفرت کی جگہ دوبارہ محبت پیدا ہو سکتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ریشم اس معافی پر کیا ردِعمل دیتی ہیں اور کیا واقعی دونوں پھر سے بھائی بہن جیسے تعلق میں لوٹ پائیں گے؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More