ایئر ہوسٹس کو ’گینگ ریپ‘ کی دھمکیاں، برطانیہ میں پاکستانی شہری کو ڈیڑھ سال قید کی سزا

اردو نیوز  |  Aug 06, 2025

پاکستانی نژاد لندن کے بزنس مین سلمان افتخار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور کیبن کریو کو نسل پرستانہ گالیاں دینے پر 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ فروری 2023 میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان کے شہر لاہور جانے والی پرواز کے دوران پیش آیا۔

دوران پرواز افتخار نے فرسٹ کلاس میں سفر کرتے ہوئے عملے کی رکن اینجی والش کو دھمکی دی کہ اسے ہوٹل کے کمرے سے گھسیٹ کر گینگ ریپ کیا جائے گا اور آگ لگا دی جائے گی۔ اس نے دعویٰ کیا کہ ایئر ہوسٹس نے دوسروں کے سامنے اس کی توہین کی۔

یہ واقعہ آٹھ گھنٹے کی پرواز میں کھانے کے دوران شروع ہوا۔ 37 سالہ افتخار ان فلائٹ بار میں شیمپین پی رہا تھا جب وہ کاؤنٹر پر پہنچا اور اپنے ہاتھوں سے برف نکالی۔ فلائٹ کے عملے نے کہا کہ وہ نشے میں دھت ہے اور اپنی سیٹ پر واپس آجائے۔

افتخار نے عملے پر نسل پرستی کا الزام لگایا۔ اس نے چیخ کر کہا کہ اس نے سب کے سامنے اس کی توہین کی ہے۔ ’تم نے مجھے سب کے سامنے پاکی کہا۔ مجھے معلوم ہے تم کارڈف میں کہاں سے ہو۔‘

ایئرلائن کے عملے نے کہا کہ افتخار اپنی زبان میں گالیاں دے رہا تھا، جارحانہ ہو رہا تھا اور اپنی شناخت پر فخر کر رہا تھا۔ اس کی بیوی نے فوڈ بار میں فلائٹ اٹینڈنٹ سے بات کر کے مداخلت کرنے کی کوشش کی، لیکن افتخار نے اسے دھکیل دیا اور کہا کہ وہ ان سے بات نہ کرے۔

افتخار کو گرفتار کیے بغیر پاکستان میں اترنے کے بعد طیارے سے نکلنے کی اجازت دی گئی۔ بعد میں اسے اس واقعے کے ایک سال بعد 16 مارچ 2024 کو انگلینڈ میں ان کے کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ افتخار نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور نسلی ہراساں کرنے کا اعتراف کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More