ٹرمپ کا صدراتی حکمنامہ: انڈیا پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد، مجوعی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا

اردو نیوز  |  Aug 06, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا، جس کے تحت انڈیا سے درآمد ہونے والی اشیاء پر اضافی 25 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ انڈیا نے براہ راست یا بالواسطہ طور پر روسی تیل درآمد کیا ہے۔

یہ اقدام پہلے سے اعلان شدہ 25 فیصد ٹیکس کے علاوہ ہوگا۔

یہ فیصلہ امریکہ اور انڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید پیچیدہ بنائے گا۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک انڈین حکومتی ذریعے کے مطبق انڈین وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کے آخر میں سات سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار چین کا دورہ کریں گے۔

امریکہ انڈیا تعلقات اس وقت کئی سالوں کے سب سے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔

یہ اقدام وائٹ ہاؤس کی جانب سے اُس عندیے کے بعد آیا ہے جو ٹرمپ نے پیر کے روز دیا تھا۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ کے اعلیٰ سفارتی ایلچی، اسٹیو وٹکوف، ماسکو میں ملاقاتیں کر چکے ہیں جن کا مقصد روس پر یوکرین میں امن کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق 25 فیصد اضافی ٹیکس تین ہفتوں میں نافذ العمل ہوگا اور یہ اُس 25 فیصد ٹیکس کے علاوہ ہوگا جو جمعرات سے لاگو ہو رہا ہے۔

حکمنامے میں میں اُن اشیاء کو استثنیٰ دیا گیا ہے جن پر مخصوص شعبہ جات، جیسے سٹیل اور ایلومینیم، کے تحت پہلے ہی ڈیوٹیز عائد کی گئی ہیں، نیز ان زمروں کو بھی استثنیٰ دیا گیا ہے جن پر اثر پڑ سکتا ہے، جیسے دواسازی (فارماسیوٹیکلز)۔

انڈیا کا ردعمل دوسری جانب انڈیا کی وزارت خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انڈیا سے درآمد ہونے والی اشیاء پر اضافی 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو ’انتہائی افسوسناک‘ قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کہ نئی دہلی اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More