ہوسکتا ہے تمھارے وزن کا خیال آگیا ہو۔۔ صنم جنگ نے اڑایا عدنان صدیقی کی دعوت کا مذاق ! صارفین نے الٹا شرمندہ کردیا، دیکھیں

ہماری ویب  |  Aug 11, 2025

"عدنان صدیقی نے اتنی شاندار دعوت رکھی، مگر میٹھے میں صرف آم پیش کیے، اور وہ بھی گنتی کے!"

پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان صنم جنگ، جو اپنی معصومیت اور شاندار اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں، حال ہی میں ایک ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ عدنان صدیقی نے اپنے قریبی دوستوں، جن میں صنم جنگ، حریم فاروق اور پروڈیوسر نینا کاشف شامل تھیں، کے اعزاز میں شاندار دعوت کا اہتمام کیا۔ مزیدار کھانوں سے بھری میز ہر کسی کی توجہ کا مرکز تھی، مگر میٹھے کے لیے صرف آم پیش کیے گئے۔ اس پر صنم جنگ نے موقع پر ہی مذاق کرتے ہوئے عدنان صدیقی سے شکوہ کیا اور آموں کی مقدار پر بھی تبصرہ کیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کا ردعمل شدید تھا۔ کئی لوگوں نے کہا کہ میزبان کی محنت اور عزت کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ ایک صارف نے لکھا، "ایسے مہمان کو دوبارہ گھر نہیں بلاؤں گا۔" دوسرے نے کہا، "میزبان کو اس طرح شرمندہ کرنا بالکل غیر مناسب ہے۔" کچھ نے مشورہ دیا کہ "شکر ادا کرنے کے بجائے تنقید کرنا اچھی بات نہیں، بہتر ہے کہ چپ رہیں۔" جبکہ ایک صارف نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ ہوسکتا ہے کہ عدنان صدیقی نے دونوں مہمان خواتین کے وزن کو دیکھتے ہوئے میٹھے میں صرف آم رکھے ہوں کیونکہ ان دونوں کو وزن کم کرنے کی ضرورت ہے

یہ معاملہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ مہمان اور میزبان کے درمیان خوشگوار ماحول قائم رکھنا ہی اصل آدابِ میزبانی اور مہمان نوازی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More