اس احمقانہ پوسٹ کی وجہ سے ۔۔ ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو پر شنیرا اکرم کیوں بھڑک اٹھیں؟

ہماری ویب  |  Aug 11, 2025

"میں کئی سالوں سے روڈ سیفٹی کے لیے آواز بلند کر رہی ہوں، اثر و رسوخ رکھنے والے لوگوں کو زیادہ ذمہ دار ہونا چاہیے اور ایسا مواد شیئر نہیں کرنا چاہیے۔ مجھے ہانیہ عامر سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، میں شکر گزار ہوں کہ وہ محفوظ رہی۔"

کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتاری، پیچھے کھڑے ہو کر بائیک رائیڈ، اور نہ ہی سر پر ہیلمٹ ہانیہ عامر کی ایک وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ پاکستان کی مقبول ترین انسٹاگرام اسٹار اور نوجوانوں کی پسندیدہ اداکارہ نے اپنے دوست کے ساتھ اس خطرناک انداز میں سفر کیا، جو مداحوں کے لیے حیرت اور تشویش دونوں کا باعث بنا۔

ویڈیو دیکھ کر شنیرا اکرام نے سخت ردعمل دیا اور انسٹاگرام پر کھل کر ہانیہ کو تنبیہ کی۔ ان کے مطابق، اس طرح کے مناظر لاکھوں نوجوانوں کو غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی ترغیب دے سکتے ہیں۔ شنیرا کا کہنا تھا کہ : ایک احمقانہ پوسٹ کی وجہ سے جانے کتنے حادثات ہوسکتے ہیں اور یہی بات مجھے چین نہیں لینے دے رہی۔ چاہے آپ مجھ سے نفرت ہی کریں لیکن میں صرف شہرت کی خاطر سیلیبریٹیز کو ایسی حرکات کرتے ہوئے دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتی کیونکہ ان کا اثر عوام پر پڑتا ہے۔ اپنے لئے نہیں تو اپنے ماں باپ کا خیال کریں۔

انٹرنیٹ صارفین کی اکثریت شنیرا کے ساتھ متفق نظر آئی۔ کسی نے کہا، "بچوں کو ہانیہ کے اثر سے بچائیں"، تو کسی نے طنز کیا، "یہ تو بس توجہ کی بھوکی ہیں۔" کچھ نے تو سیدھا کہہ دیا، "شنیرا بالکل صحیح کہہ رہی ہیں۔"

یہ معاملہ اب محض ایک ویڈیو کا نہیں رہا، بلکہ یہ اس بحث کو جنم دے رہا ہے کہ مشہور شخصیات کو اپنی مقبولیت کے ساتھ آنے والی ذمہ داری کا احساس کب ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More