ستارے گردش میں۔۔ پراپرٹی ڈیلر نے ڈکی بھائی کے 10 کروڑ کے گھر کا پول کھول دیا ! ویڈیو

ہماری ویب  |  Aug 19, 2025

"میرا نام ارمغان رانا ہے، میرا آفس ڈیفنس رایا میں آفیشل پراپرٹیز کے نام سے ہے۔ میں نہ کوئی ولاگر ہوں اور نہ ہی یوٹیوبر، لیکن جھوٹ برداشت نہیں کر سکتا۔ ڈکی نے ہم سے ایک گھر کرائے پر لیا تھا لیکن جھوٹ بول کر اسے اپنی ملکیت ظاہر کیا۔ اللہ کرے اسے ایسا گھر نصیب ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ جس گھر کو اس نے اپنے وی لاگ میں اپنا بتایا، وہ کرائے کا ہے۔ یہ گھر چار لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر لیا گیا تھا۔ اس نے بروکرز کو پورا کمیشن بھی نہیں دیا، صرف ایک ہفتے کا کمیشن ادا کیا جبکہ ایک مہینے کا دینا تھا۔ میرا مشورہ ہے کہ بچے ایسے جھوٹ بولنے والوں کو رول ماڈل نہ بنائیں بلکہ بہتر لوگوں کو فالو کریں۔"

یہ دعویٰ کیا ہے لاہور کے ڈی ایچ اے رایا میں موجود ریئل اسٹیٹ ڈیلر ارمغان رانا نے، جنہوں نے ڈکی بھائی کے حالیہ دعووں کا پول کھول دیا۔

ڈکی بھائی کی مشکلات میں اضافہ

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر **ڈکی بھائی عرف سعد رحمان** جو تقریباً 8.9 ملین سبسکرائبرز رکھتے ہیں، ان دنوں سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ حال ہی میں انہیں لاہور پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیرونِ ملک جا رہے تھے۔ ان پر نوجوانوں میں بیٹنگ اور جوئے کی ایپس کو پروموٹ کرنے کے الزامات بھی عائد ہیں، جبکہ دیگر مقدمات بھی پہلے سے ان کے خلاف درج تھے۔

10 کروڑ کے گھر کا ڈرامہ؟

گرفتاری سے قبل ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک 10 کروڑ روپے مالیت کے گھر کی ویڈیو شیئر کی تھی اور اسے اپنی ملکیت قرار دیا تھا۔ مداحوں نے اس گھر کا دورہ دیکھ کر بے حد تعریف کی، لیکن اب یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ وہ مکان خریدا نہیں گیا بلکہ کرائے پر لیا گیا ہے۔ مداحوں کا ردِعمل

یہ انکشاف سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ "ڈکی بھائی صرف دکھاوا کرتے ہیں، حقیقت میں کچھ نہیں رکھتے"، جبکہ کچھ مداح اب بھی ان کا دفاع کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More