اس نے خود بتایا کہ بیوی طعنہ دیتی ہے کہ۔۔ خود دوسری شادی کرنے والی حبا علی ہر شادی شدہ عورت کو کیا بھاشن دینے لگیں؟

ہماری ویب  |  Aug 20, 2025

"عورتوں کے درمیان مقابلہ بازی ہی گھروں کو توڑ دیتی ہے۔ میری ایک قریبی سہیلی کا شوہر مجھ سے کہہ رہا تھا کہ ہمارا رشتہ اب صرف اس لیے ختم ہو رہا ہے کیونکہ وہ ہر وقت دوسروں سے مقابلہ کرتی ہے۔ اگر کسی کے پاس قیمتی چیز دیکھے تو فوراً مجھ سے مطالبہ کر بیٹھتی ہے کہ گاڑی لا کر دو یا زیورات لے کر دو۔ پھر طعنے دیتی ہے کہ تم یہ سب خریدنے کے قابل نہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہر حال میں بغیر بازوؤں کے کپڑے پہننے پر اصرار کرتی ہے حالانکہ میرے خاندان کا مزاج بالکل قدامت پسند ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ سوشل میڈیا نے بھی عورتوں کو حد سے زیادہ آزاد اور زبان دراز بنا دیا ہے۔"

یہ کہنا تھا معروف اداکارہ حبا علی کا، جو حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ایاز سمو کے ساتھ گفتگو کر رہی تھیں۔

حبا علی نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اکثر اوقات خواتین کا غیر ضروری مقابلہ بازی اور حسد ان کے گھروں کو تباہ کر دیتا ہے۔ ان کے مطابق آج کل کی خواتین سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر دوسروں جیسی زندگی گزارنے کی خواہش کرتی ہیں اور اسی ضد میں اپنے رشتے داؤ پر لگا دیتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر عورتیں اپنی خواہشات اور حسد پر قابو پالیں تو کئی گھروں کو ٹوٹنے سے بچایا جا سکتا ہے۔ "طلاق صرف مرد کی زیادتیوں کی وجہ سے نہیں ہوتی، عورت کا رویہ اور غیر حقیقی مطالبات بھی بڑی وجہ بنتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر لگژری لائف اسٹائل دیکھ کر خواتین حقیقت سے دور ہو جاتی ہیں اور اپنے شوہروں پر دباؤ ڈالتی ہیں۔ یہی دباؤ ان کے گھروں کو کمزور کر دیتا ہے۔

حبا علی کے ان بیانات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ لوگ ان سے اتفاق کرتے ہیں تو کچھ انہیں خواتین پر الزام تراشی کرنے کا مرتکب قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More