مشال خان نے اداکاری کیوں چھوڑی اور اب کیا کر رہی ہیں؟ مداحوں کو تفصیل سے بتا دیا

ہماری ویب  |  Aug 20, 2025

" زندگی اُس وقت کیسی لگتی ہے جب آپ پڑھائی اور محنت کو ترجیح دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ شیطان کی اولاد بن کر دوسروں کو لوٹ کر جییں۔"

یہ الفاظ ہیں مشہور پاکستانی اداکارہ مشال خان کے، جنہوں نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر اور ایک تفصیلی نوٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے فیصلے سے آگاہ کیا۔

مشال خان، جنہوں نے ہم ٹی وی کے سپر ہٹ ڈرامہ سنو چندا سے شہرت حاصل کی اور بین الاقوامی سطح پر بھی پہچانی گئیں، اب اداکاری کو خیرباد کہہ چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ وہ اب ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ نہیں رہیں گی کیونکہ وہ زندگی سے کچھ زیادہ چاہتی ہیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ اس وقت فنانس کی تعلیم پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ تعلیم اور علم حاصل کرنا زندگی میں سب سے زیادہ اہم ہے، اور یہی ان کا نیا مقصد ہے۔

مشعل خان کے کامیاب پروجیکٹس میں خواب نگر کی شہزادی، ثوراسا حق، قصہ مہربانو کا، پریزاد اور پیاری مونا جیسے ڈرامے شامل ہیں۔ ان کی آخری پرفارمنس 2023 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ احسان فراموش میں تھی۔ اس کے بعد انہوں نے باقاعدہ اداکاری چھوڑ کر ایک نیوز چینل پر فنانس سے متعلق شو کی میزبانی شروع کر دی۔

اداکارہ کے مداح اس فیصلے پر حیران ضرور ہیں مگر ان میں سے کئی نے مشعل خان کے عزم اور تعلیم کی طرف رجحان کو سراہا ہے۔ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان ہیں جبکہ دیگر ان کے فیصلے کو "بہترین اور قابلِ تقلید" قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More