گلگت میں گلیشیئر ٹوٹنے کی بروقت اطلاع دینے والے ہیروز وزیراعظم ہاؤس مدعو

ہماری ویب  |  Aug 24, 2025

گلگت بلتستان میں سیکڑوں انسانی جانیں بچانے والے ہیروز کو وزیراعظم ہاؤس میں مدعو کرلیا گیا۔

غذر میں 300 انسانی جانیں بچانے پر گلگت بلتستان کے چرواہے وصیت خان، انصار اور محمد خان کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس میں مدعو کیا گیا ہے۔

مقامی آبادیوں کو گلیشیئر ٹوٹنے کی بروقت اطلاع دے کر سیکڑوں جانیں بچانے کے اعتراف میں انہیں خصوصی انعام سے نوازا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ وصیت خان، انصار اور محمد خان قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے، مجھ سمیت پوری قوم کو ان ہیروز پر فخر ہے۔

یاد رہے غذر میں چرواہے وصیت خان نے گاؤں والوں کو ٹیلیفون پر گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دی تھی جس کے بعد راتوں رات گاؤں تالی داس میں 100 مکانات خالی کرائے گئے اور سیکڑوں لوگ بلند پہاڑی مقام پر پہنچ گئے تھے۔سیلاب سے خالی مکانات کو نقصان پہنچا تاہم لوگوں کی جانیں بچ گئی تھیں۔

واضح رہےکہ وصیت خان کے لیے ڈی آئی جی پولیس کی جانب سے 10ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا جب کہ انہیں تعریفی سند سے بھی نوازا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More