خیبر پختونخوا: سیلاب سے لائیو اسٹاک کو 1 ارب 57 کروڑ کا نقصان

ہماری ویب  |  Aug 25, 2025

خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے باعث لائیو اسٹاک کو شدید نقصان پہنچا ہے محکمہ لائیو اسٹاک نے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب کے دوران مجموعی طور پر 1 ارب 57 کروڑ روپے مالیت کے مال مویشی اور چارہ تباہ ہوا۔ سات اضلاع میں مجموعی طور پر 5 ہزار 328 مویشی ہلاک ہوئے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے جانوروں میں 1 ہزار 91 بکریاں، 1 ہزار 682 بچھڑے، 1 ہزار 89 گائے، 822 بھینسیں اور 544 بھیڑیں شامل ہیں۔

سیلاب کے باعث پولٹری فارمز بھی شدید متاثر ہوئے۔ صرف بونیر میں 9 ہزار مرغیاں ہلاک ہوئیں جبکہ بونیر، باجوڑ اور سوات میں 4 ہزار 435 گھریلو مرغیاں مر گئیں۔

مزید براں مانسہرہ، شانگلہ، بونیر اور سوات میں جانوروں کے 336 شیلٹرز کو نقصان پہنچا۔ سیلاب کے نتیجے میں 28 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا چارہ بھی ضائع ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More