بھارتی آبی جارحیت، دریائے ستلج اور سندھ میں سیلابی صورتحال

ہماری ویب  |  Aug 25, 2025

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے نتیجے میں مزید کئی نشیبی علاقے ڈوب گئے جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو ان کے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

بورے والا میں ساہوکا اور ملحقہ آبادیاں زیر آب آگئیں جہاں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی ڈوب گئیں۔ سیلابی ریلوں کے دباؤ کے باعث ساہوکا، چشتیاں روڈ میں شگاف پڑ گیا جس کے بعد سیکڑوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

بہاولپور اور بہاولنگر کے علاقوں میں بھی دریائے ستلج میں درمیانے درجے کے سیلاب کے باعث کپاس، چاول اور تل کی فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ کئی آبادیاں متاثر ہوئیں۔

دریائے سندھ میں بھی گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث متعدد علاقے متاثر ہوئے ہیں ۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر علاقہ مکین نقل مکانی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More