عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں کتابیں پہنچا دی گئیں

ہماری ویب  |  Aug 26, 2025

بانی تحریک انصاف عمران خان کے مطالعے کے لیے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئیں۔ بانی پی ٹی آئی کی کُتب بیرسٹر سلمان صفدر نے جیل انتظامیہ کے حوالے کیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کروانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی تھی۔عدالت نے حکم دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کی جائیں اور بچوں سے بات کروائی جائے۔

دوسری جانب عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ جن وکلا کے وکالت نامے جمع ہیں سپرنٹنڈنٹ جیل انہیں داخلے کی اجازت دیں جبکہ سماعت کے وقت جیل کے باہر موجود فیملی ممبرز کو بھی آنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر سلمان نے وکلا اور اہل خانہ کو روکنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے نمٹا دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More