میرا ارشد بھائی اور فیملی سے رابطہ نہیں۔۔ سیالکوٹ میں شدید سیلاب ! معروف یوٹیوبر کے بھائی کا تشویش ناک پیغام جاری

ہماری ویب  |  Aug 27, 2025

مشہور یوٹیوبر ارشد ریلز کے آفیشل پیج پر ان کے بھائی نے تشویشناک پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سیالکوٹ میں شدید بارش اور سیلابی کیفیت کے باعث ان کے بھائی ارشد اور اہلِ خانہ سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجوات سیکٹر میں پانی کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے، جہاں سیلابی ریلوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی بند ہے جبکہ سیالکوٹ کے ساتھ کم از کم 85 دیہات کا زمینی رابطہ ٹوٹ گیا البتہ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے کے بعد ان کا رابطہ بحال ہوچکا۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پانی کے تیز بہاؤ اور بنیادی سہولیات کی معطلی نے لوگوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے اور اہلِ خانہ کی خیریت جاننے کا کوئی ذریعہ باقی نہیں رہا۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد کئی دیہات مکمل طور پر زیرِ آب ہیں اور ریسکیو اداروں کو امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایسے میں مداح بڑی تعداد میں ارشد ریلز کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے دعائیں کرتے رہے۔ بھائی کی جانب سے سوشل میڈیا فیملی کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More