بچہ گود لیں گی یا نہیں؟ ہمیشہ سوتن کے بیٹے کے ساتھ خوش نظر آنے والی فرح اقرار ماں بننے سے متعلق بول پڑیں

ہماری ویب  |  Aug 27, 2025

"اولاد اللہ کی دین ہے، میں اسی یقین پر قائم ہوں۔ زندگی میں خوش اور مطمئن رہنے کے لیے صرف بچے ہونا ضروری نہیں، آپ دوسروں کو خوش کر کے بھی سکون پا سکتے ہیں۔"

یہ کہنا ہے اقرار الحسن کی اہلیہ اور اینکر پرسن فرح اقرار کا۔ فرح اقرار طویل عرصے سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں اور حالیہ دنوں میں اپنے وی لاگز اور سوال و جواب کے سیشنز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ قریبی تعلق قائم کر چکی ہیں۔ اپنے تازہ وی لاگ میں انہوں نے مداحوں کے ذاتی نوعیت کے سوالات کے بھی جوابات دیے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اور اقرارالرحمن کب والدین بننے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نے کھل کر بات کی۔ فرح کا کہنا تھا کہ زندگی میں موٹیویشن صرف بچوں کے ہونے سے نہیں ملتی، خوشی اور مقصدیت کئی اور طریقوں سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ اگر چاہے تو وہ مستقبل میں بچے کو گود بھی لے سکتی ہیں کیونکہ وہ گود لینے کے تصور کے خلاف نہیں البتہ اللہ اپنی اولاد دے تو بہت زبردست بات ہوگی۔ تاہم فی الحال وہ اپنی زندگی میں مطمئن ہیں اور سمجھتی ہیں کہ دوسروں کو خوش کر کے بھی ایک بھرپور اور کامیاب زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

فرح اقرار کے اس بیان نے مداحوں کو متاثر کیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے خیالات پر مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More