جائکا کا دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کا سروے

ہماری ویب  |  Sep 03, 2025

جاپانی مالیاتی ادارہ جائکا دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی بہتری اور سیلاب سے تحفظ کے لیے 8 سے 29 ستمبر تک سندھ کا تفصیلی سروے کرے گا۔

جائکا نےحکومتِ پاکستان کے اکنامک افیئر ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سروے کا مقصد دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کو مضبوط کرنا اور سیلاب سے بچاؤ کےلیے اقدامات کو مزید بہتر بنانا ہے۔ جائکا نے حکومت سندھ کو اس منصوبے کے لیے گرانٹ بھی دی ہے۔

سروے ٹیم فیڈرل فلڈ کمیشن اور محکمہ آبپاشی سندھ کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور منصوبے کے ڈیزائن، اخراجات کے تخمینے اور متعلقہ ڈیٹا کا جائزہ لے گی۔ جائکا کی ٹیم سکھر بیراج رائٹ بینک ریجن، اولڈ آباد بند اور عاقل لوپ بند (سکھر، لاڑکانہ) کا معائنہ کرے گی۔

سروے کے لیے جائکا نے وفاقی وزارت اکنامک افیئر سے این او سی اور سندھ حکومت سے سیکیورٹی کی درخواست کی تھی جس پر چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ داخلہ کو ٹیم کے لیے پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More