سمندری کیبلز میں فالٹ ، ملک بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

ہماری ویب  |  Sep 06, 2025

سعودی عرب کے قریب سمندر میں سب میرین کیبل کٹنے سےپاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہےجس کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق خرابی کے نتیجے میں SMW4 اور IMEWE سب میرین کیبلز کی بینڈوڈتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے مصروف ترین اوقات میں انٹرنیٹ سروس کی اسپیڈ کم ہو سکتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق مقامی ٹیمیں صارفین پر اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے متبادل بینڈوڈتھ فراہم کرنے پر کام کر رہی ہیں جبکہ بین الاقوامی شراکت دار ادارے خرابی کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں کہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی اپنے صارفین کے تعاون اور صبر و تحمل کی شکر گزار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More