چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے سبق آموز ہے، صدر زرداری

ہماری ویب  |  Sep 14, 2025

بیجنگ : صدر آصف علی زرداری دورہ چین پر ہیں جہاں انہوں نے چین کی زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین میں چینگدو سے میان یانگ تک سفر کیا جو نصف گھنٹے میں مکمل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سفر کے دوران چینی حکام نے ‎صدر پاکستان کو ٹرین کے آپریشن، سروس اور سیفٹی سسٹمز پر بریفنگ دی۔ صدر مملکت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ‎چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک ہے اور چین کی ٹرینیں 350 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلتی ہیں۔

چینی حکام نے بتایا کہ چین کا ریل ٹریک 45 ہزار کلو میٹر ہے جس سے سالانہ 2 ارب سے زائد مسافر استفادہ حاصل کرتے ہیں، چین نے ایک معیاری اور یکساں نیٹ ورک قائم کیا جو جدید کنیکٹیویٹی کی مثال ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آلودگی سے پاک الیکٹرک ٹرین اور زلزلہ وارننگ سسٹم انجینئرنگ کا شاہکار ہے، چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے لیے سبق آموز ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More