رجب بٹ اور ایمان کے گھر ننھے مہمان کی آمد.. بیٹا ہوا یا بیٹی؟

ہماری ویب  |  Sep 20, 2025

رجب بٹ، جو ایک معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ہیں، ہمیشہ اپنی فیملی ولاگز اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں اگرچہ وہ کچھ تنازعات اور مشکلات کا سامنا کرتے رہے، لیکن اب ان کی زندگی میں ایک بڑی خوشخبری نے سب دکھوں کو خوشیوں میں بدل دیا ہے۔

ان کی اہلیہ ایمان رجب نے جوڑے کے پہلے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ اس سے پہلے ایمان رجب نے بیبی شاور منایا تھا اور اب وہ ماں بننے کی خوشی سے سرشار ہیں۔ بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی یہ جوڑا ایک نئے اور خوبصورت سفر کا آغاز کر چکا ہے۔

رجب بٹ اس موقع پر بے حد خوش دکھائی دیے۔ برطانیہ میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ڈھول کی تھاپ پر جھومتے اور رقص کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔ مداحوں نے بھی انہیں والد بننے پر دل کھول کر مبارکباد دی۔

ہسپتال سے ایک جذباتی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایمان راجہ کو اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر نہ صرف خاندان بلکہ مداحوں کے لیے بھی خوشی اور محبت سے بھرپور تھا۔

یوں تمام تر مشکلات اور آزمائشوں کے بعد رجب بٹ اور ایمان رجب کی زندگی میں یہ ننھا مہمان خوشیوں کی ایک نئی روشنی لے آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More