2 گول گپے کم کیوں دیے۔۔ عورت نے بیچ سڑک پر بیٹھ کر ٹریفک جام کردیا ! پھر کیا ہوا؟ ویڈیو کے چرچے

ہماری ویب  |  Sep 22, 2025

"اس نے مجھے 20 روپے میں چھ کے بجائے صرف چار گول گپے دیے، وہ ہر بار میرے ساتھ ایسا ہی کرتا ہے!"ن

بھارتی ریاست گجرات کے شہر ودودرا میں ایک انوکھا تماشہ دیکھنے کو ملا جب ایک خاتون صرف دو گول گپے کم ملنے پر سڑک کے بیچوں بیچ بیٹھ گئی اور روتے دھوتے گھنٹوں ٹریفک روک دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون مسلسل چیخ چیخ کر الزام لگا رہی تھی کہ ٹھیلے والا ہر بار دھوکہ دیتا ہے اور آج بھی 20 روپے میں چھ کے بجائے صرف چار گول گپے دے دیے۔ یہ منظر دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا، کچھ نے اپنے موبائل نکال کر ویڈیو بنانا شروع کی اور سوشل میڈیا پر کلپ وائرل ہونے میں دیر نہ لگی۔

پولیس کو اطلاع دی گئی تو اہلکار موقع پر پہنچے اور بڑی مشکل سے خاتون کو سڑک سے ہٹایا۔ لیکن یہ اب بھی راز ہی رہا کہ آیا پولیس نے اس کا مطالبہ مان کر دو مزید گول گپے دلوائے یا نہیں۔

یہ واقعہ نہ صرف سوشل میڈیا پر مذاق کا موضوع بن گیا بلکہ کئی صارفین نے کہا کہ "یہ دو گول گپے نہیں، انصاف کی جنگ تھی!"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More