فیصل امین گنڈاپور کا ایمل ولی خان کو ہتک عزت کا نوٹس

ہماری ویب  |  Sep 23, 2025

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔ فیصل امین گنڈاپور نے عدنان علی ایڈوکیٹ کی وساطت سے ایمل ولی خان کو نوٹس بھجوایا۔

ایمل ولی نے کچھ دن قبل گفتگو میں فیصل امین پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے، گفتگو میں الزام لگایا کہ گریڈ 1 سے 21 تک پوسٹنگ ٹرانسفر میں رشوت لیا جارہا ہے، نوٹس میں کہا گیا کہ ایمل ولی خان نے جھوٹے اور بے بنیاد اور سیاسی بدنیتی پر مبنی الزامات لگائے ہیں، فیصل امین سیاسی خاندان سے تعلق رکھتا ہے الزامات سے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ الزامات صوبائی حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش ہے۔

نوٹس میں ایمل ولی کو 14 دن میں فیصل امین گنڈاپور سے غیر مشروط معافی مانگنے کا کہا گیا ہے بصورت دیگر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا عندیہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More