جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کی درخواست منظور

ہماری ویب  |  Sep 25, 2025

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کی درخواست منظور کرلی۔

جج امجد علی شاہ نے حکم جاری کرتے ہوئے تین وکلاء فیصل ملک، حسنین سنبل اور عاقل خان کو عمران خان سے ملاقات اور مشاورت کی اجازت دی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق وکلا قیدی سے قانونی حکمت عملی اور کیس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ زیر سماعت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More